کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب کے حوصلہ افزاء نتائج آئے ،کھلاڑیوں کی نئی کھیپ پیدا ہوئی‘ندیم سرور
یکم اپریل سے مزید کھیلوں کے کوچنگ کیمپس مختلف اضلاع میں لگائے جارہے ہیں،سپورٹس کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول سے کھلاڑی پیدا کرنا ہوں گے، جن کھلاڑیوں کو تربیت دی گئی ہے وہ پریکٹس جاری رکھیں‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب کا اجلاس سے خطاب لله
جمعرات 7 فروری 2019 16:41
(جاری ہے)
اجلاس میں حال ہی میں لگائے گئے 7کھیلوں کے کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب اور یکم اپریل سے شروع ہونے والے کوچنگ کیمپس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی،لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد کے ڈویژنل سپورٹس افسران اور لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداور سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے کوچنگ کیمپس آف سپورٹس بورڈ پنجاب کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا، اجلاس کو بتایا کہ کیمپس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے، افسران نے بتایا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپس کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرو ر نے مزید کہا کہ جن کھلاڑیوں کو تربیت دی گئی ہے وہ پریکٹس جاری رکھیں اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے محنت کریں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ماہر کوچز سے کھلاڑیوں کو تربیت دلائی ہے لٰہذا وہ اس محنت کو ضائع نہ ہونے دیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کھلاڑیوں کو آگے لے کر چلے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے کوچنگ کیمپس کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور کھلاڑی کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.