ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں شجر کاری مہم کا آغاز

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 فروری 2019 18:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر،جہلم) ڈسٹرکٹ جیل میں شجر کاری مہم کا آغاز سپرنینڈنٹ جیل فرخ سلطان نارو نے بتایا کہ ملک کو گرین اینڈ کلین بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر جیل میں شجر کاری کے لیے تین سو پودے دیئے ہیں جنہیں تمام قیدی محکمہ جنگلات کے عملہ کی ہدایت پر جیل میں لگائیں گے جس سے تمام اسیران کا مثبت شعور بیدار ہو گا انہوں نے مزید بتایا کہ جیل میں نو عمر بچوں کی وارڈ میں جو پہلے زمین پر سوتے تھے انہیں بہتر مستقبل کے لیے اور اچھی زندگی گزارنے کے لیے چارپائیاں فراہم کر دی گئیں ہیں تا کہ وہ ایک اچھی سوچ کے ساتھ ملک کا اثاثہ بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :