کرینہ جان کی تین ماہ بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں واپسی

ہفتہ 9 فروری 2019 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) اداکارہ کرینہ جان کی تین ماہ بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ جان حال ہی میں انگلینڈ میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد واپس آئی تھیں اور چند روز آرام کرنے کے بعد دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا سلسلہ شرو ع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کرینہ جان تین ماہ کے بعد تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’دنیا ڈالر دی ‘‘میں پرفارم کررہی ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے شاندار رقص سے ڈرامہ بینوں کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :