امریکی وزیر خارجہ کا تین یورپی ممالک کا دورہ،کل ہنگری پہنچیں گے

ہفتہ 9 فروری 2019 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تین یورپی ممالک کے دورے کے آغاز پر پیر گیارہ فروری کو ہنگری پہنچ کر وزیر اعظم وکٹور اوربان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اہلکارنے کہاکہ ہنگری میں قیام کے دوران امریکی وزیر خارجہ ملکی وزیر اعظم کو اٴْس امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے، جو روسی مالی مدد سے ترکی تک تعمیر کی جانے والی گیس پائپ لائن ٹرک اسٹریم کے حوالے سے پائی جاتی ہے۔

پومپیو اس دورے کے دوران سلوواکیہ اور پولینڈ بھی جائیں گے۔ یہ تینوں ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن بھی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وہ اس دورے کے دوران ان ممالک میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور روسی اثر و رسوخ پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔