نیتن یاہو بھی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

پیر 11 فروری 2019 16:33

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی جنوبی جرمن شہر میونخ میں ہونے والی بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس کی انتظامیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے تصدیق کر دی تھی کہ وہ اس کانفرنس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔ میونخ کانفرنس سے کچھ ہی پہلے البتہ نیتن یاہو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس کے میزبان امریکا اور پولینڈ ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے فرانسیسی صدر ماکروں نے بھی کہہ دیا تھا کہ وہ بھی میونخ کانفرنس میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ ماکروں جرمن چانسلر میرکل کے ہمراہ اس کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :