تارکین وطن سے متعلق جرمن اور یورپی سیاست: میرکل کی پارٹی کا مشاورتی اجلاس

اجلاس میں جرمنی اور یورپی یونین کی سطح پر تارکین وطن سے متعلق سیاست پر مشاورت کی گئی

پیر 11 فروری 2019 16:44

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) وفاقی جرمن چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کا ایک اہم اجلاس برلن میں اس پارٹی کی مرکزی دفتر میں ہوا ،جرمن ریڈیو کے مطابق اس اجلاس میں جرمنی اور یورپی یونین کی سطح پر تارکین وطن سے متعلق سیاست پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس ملکی اجلاس میں سو کے قریب ماہرین نے مختلف ورکنگ گروپوں کی صورت میں ترک وطن، سلامتی اور تارکین وطن کے سماجی انضمام جیسے موضوعات پر مشورے کیئے۔ یہ دو روزہ اجلاس اتوار کی شام شروع ہوا تھا۔ اس اجلاس میں چانسلر میرکل نے شرکت نہیں کی ۔