Live Updates

وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ کرلیا

ابتدائی مرحلے میں 1000 پھل دار پودے لگائے جائیں گے، وزیر صحت عامر محمود کیانی

منگل 12 فروری 2019 14:13

وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت میں پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ منگل کو وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 1000 پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ جامن، آڑو، امرود، لوکاٹ، آلوبخارہ، چیکو کے پودے لگائے جائیں گے۔

عامر محمود کیانی نے کہاکہ پھل دار پودے فضل الحق روڈ کی گرین بیلٹ پر لگائے جائیں گے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ وزارت صحت و مقامی آبادی پودوں کی دیکھ بھال کی ذمے دار ہو گی۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ پھل دار شجر کاری وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ،دوسرے مرحلے میں مزید مقامات پر پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عامر محمود کیانی نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد گلوبل وارمنگ سے مقابلہ کرنا ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ پورے پاکستان کو سر سبز شاداب کرنا ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ 10 ارب درخت لگانے کی مہم سے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔ عامر کیانی نے کہا کہ سر سبز شاداب پاکستان وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا عزم ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ درخت لگانا سنت اور صدقہ جاریہ ہے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ درخت موسمی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات