پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 اختتام پذیر ہوگئیں

مشق میں دنیا بھر سے 46 ممالک اپنے جدید آلات اور مشینری کے ہمراہ مندوبین کے ساتھ شریک ہوئے

منگل 12 فروری 2019 17:53

پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 اختتام پذیر ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق امن 2019 منگل کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگئیں ۔مشق میں دنیا بھر سے 46 ممالک اپنے جدید آلات اور مشینری کے ہمراہ مندوبین کے ساتھ شریک ہوئے۔امن مشق کو امن کے لیے متحد کے عزم سے منسوب کیا گیا۔مشق امن 2019 سے متعلق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔

خیال رہے کہ پاک بحریہ 2007 سے کثیرالملکی امن مشقوں کی میزبانی کررہی ہے یہ مشق میری ٹائم تعاون اور محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ کیلیے اہم سمجھی جاتی ہے۔عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ 2007 سے کثیرالملکی امن مشقوں کی میزبانی کررہی ہے ۔امن مشق کو امن کے لیے متحد کے عزم سے منسوب کیا گیا۔مشقوں کا مقصد بحری خطرات سے نمٹنا اور سمندری راستوں کو جرائم سے پاک بنانا تھا۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج 46 ممالک کی بحری افواج کے ہمراہ ان مشقوں میں شریک ہوئیں۔مشقوں کا آغاز 8 فروری سے ہوا جو 12 فروری تک جاری رہیں ۔وفود کے سربراہان نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق2019کے انعقاد کو سراہا ۔مشق میں دنیا بھر سے 46 ممالک شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :