عالمی برادری شام میں جنگ بندی میں کردار اداکرے‘آلان کردی کی پھوپھی کی اپیل
سمندر میں ڈوب کر جاںبحق ہونیوالا وہ اکیلا نہیں بلکہ اس حادثے میں اس سے ایک سال بڑا بھائی غالب اور ان دونوں کی ماں ریحانہ بھی شامل تھیں‘انٹرویو
جمعرات 14 فروری 2019 12:00
(جاری ہے)
اس کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے اس المناک حادثے کی تفصیلات پرمبنی ایک کتاب بھی شائع کی گئی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اس کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک انسان کو بھی سمندر میںڈوبنے کرموت سے دوچار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ مغرب کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اس نے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنے ملک کی سرحدیں بند کیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ جنگ ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک جنگ جاری رہی تب تک نقل مکانی جاری رہے گی۔حال ہی میں جرمنی نے بھی ایک بحری جہاز کو’’آلان کردی‘‘ کے نام منسوب کیا ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ ہمارے لیے یہ حادثہ برداشت کرنا اتنا آسان نہیں۔ یہ بہت مشکل ہے کہ ہمارے پورے خاندان کو سمندر نے ہم سے چھین لیا تھا۔ بچے کے والد عبداللہ کو اور باقی پورے خاندان کوگہرا صدمہ پہنچا ہے۔ چار سال گذرنے کے بعد بھی وہ اس صدمے سے باہر نہیں آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جرمن کمپنی سی اے کی طرف سے بحری جہاز کو ’’آلان کردی‘‘ کے نام منسوب کرنے کی تقریب میں مدعو کیا تو ہمارا صدمہ پھر سے تازہ ہو گیا۔ ہم نے کمپنی کے منتظمین کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ ہم اس کیفیت اور مصیبت سے اچھی طرح آگاہ ہیں جو خود کو اس طرح کے خطرات میں ڈال دیتے ہیں۔ اس کیفیت سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے خاندان کو مٴْلک چھوڑنے پر مجبور نہ کیا جاتا تو ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش نہ آتا۔ انہوںنے ایک مصیبت سے جان چھڑانے کی کوشش مگر ایک اور مصیبت میں گرفتار ہوگئے۔آلان کردی کی پھوپھی کا کہنا تھا کہ ہم ساحلی بچے کے حوالے سے دنیا کو یاد دلاتے رہے ہیں۔ ہم لوگوں کے دلوں میںاس کی یاد پیدا کرتے رہے ہیں گے تاکہ وہ دوسروں کی مدد کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو صدمہ پہنچ چکا ہے وہ الفاظ سے دور نہیںہوسکتا۔ میرے اور میرے بھائی کا صدمہ ناقابل بیان ہے۔ جب میں اپنے بھائی کے ساتھ سمندر کے کنارے آئی تو اس نے کہا کہ ادھر دیکھو میرے خاندان کے ساتھ کیا ہوا۔ میں اب مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا۔ وہ آج تک اپنے نفسیاتی دبائو سے باہر نہیں آ سکا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.