نا معلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی و قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے

جمعرات 14 فروری 2019 12:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) نا معلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی و قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس پتوکی موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق پتوکی کہنہ روڈ نزد الجنت شادی حال کے قریب واقع ملک رمضان کریانہ سٹور کی دوکان کے نامعلوم چور تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور سامان سیگرٹ صرف صابن و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس پتوکی موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :