پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں حج کی قرعہ اندازی،پانچ خوش نصیبوں کے نام نکل آئے

جمعرات 14 فروری 2019 18:03

پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں حج کی قرعہ اندازی،پانچ خوش نصیبوں کے نام نکل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) پاکستان ٹیلی وژن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کرنل (ر)عماد حسن کی سربراہی میں حج کی قرعہ اندازی پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کی طرف جن خوش نصیب ملازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقعہ ملا ہے ان میں جاوید علی بھٹی جونیئر ایڈمن اسسٹنٹ، محمد جمیل احمد، پرسانل آفسیر، وقار حسین نعیم سینئر ڈرافٹ مین،محمد الطاف بیگ اورظفر اعزاز اکائونٹ آفیسرز شامل ہیں۔قرعہ اندازی کے موقعہ پر ادارے کے اعلی افسران اور پی ٹی وی یونین سی بی اے کے مرکزی عہدیدران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :