محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کارروائی ،محکمہ ایجوکیشن کا کلرک 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 15 فروری 2019 17:13

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کارروائی ،محکمہ ایجوکیشن کا کلرک 20 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2019ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سیدحسین اصغر کی خصو صی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کے کلرک خالد اقبال کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شہری محمد توصیف بشارت ولد بشارت علی سکنہ چک قاضیاں تحصیل شکرگڑھ ضلع نارووال کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی تھی جس میں تحریر کیا کہ سائل نے اپنی ساس مسمات عشرت بی بی ، جو کہ محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہوئی ہیں انکی ایک سال کی تنخواہ بقایا تھی جس کا بل بنوانے کے لئے سائل نے محکمہ ایجوکیشن کے کلرک خالد اقبال سے رابطہ کیا۔

جس نے مبلغ 20ہزار روپے رشوت طلب کی ۔

(جاری ہے)

سائل رشوت رقم نہ دینا چاہتا ہے بلکہ ریڈ کروا کر قانونی کاروائی کرنا چا ہتا ہے۔ درخواست ہذا پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سرکل آفیسر نارووال رانا ظہور احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہو ں نے نہایت رازداری سے بروقت کاروا ئی کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کے کلرک خالد اقبال کو 20ہزاررروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ نمبر19/04 پی ایس نارووال،بجرم 47 ( 2) 5پی سی اے 161ت پ درج رجسٹر کر لیا۔

گرفتار ملزم کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا وطیر ہ تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کرپٹ عناصر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :