چیرمین سینٹ کا سابق سینیٹر سحر کامران کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 15 فروری 2019 21:08

چیرمین سینٹ کا سابق سینیٹر سحر کامران کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر سحر کامران کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر سحر کامران ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اورمرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق ، سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی سینیٹر سحر کامران کے والد کی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :