غریب یورپی ممالک شرح بیروزگاری میں کمی لائیں، آئی ایم ایف

جمعہ 15 فروری 2019 21:51

غریب یورپی ممالک شرح بیروزگاری میں کمی لائیں، آئی ایم ایف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے براعظم یورپ کے کمزور معیشت کے حامل ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

(جاری ہے)

لاگارڈ نے ان ملکوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اجرتوں کو بہتر کرنے کے لیے اپنی روزگار کی منڈیوں میں اصلاحات متعارف کرائیں۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کا اشارہ یورپ کے جن ممالک کی جانب تھا، ان میں اسپین، اٹلی، پرتگال اور یونان نمایاں ہیں۔ لاگارڈ کے مطابق یہ ممالک اپنی کمزور اقتصادیاتی صورت حال کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یورپی یونین مزید توانا ہو سکتی ہے۔