چین مادورو کے مخالفین کی حمایت کا اعلان کرے، کولمبین صدر

جمعہ 15 فروری 2019 21:51

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صدر ایوان ڈٴْوکے نے چین سے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولاس مادور کی جگہ اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کی حمایت کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

ڈوکے کے مطابق ایسے فیصلے سے لاطینی امریکی ممالک میں چین کی وقعت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ کولمبین صدر نے یہ بیان اپنے امریکی دورے کے دوران واشنگٹن میں دیا۔ یہ امر اہم ہے کہ چین اٴْن سولہ ملکوں میں شامل ہے جو کھلے عام وینزویلا کے صدر نکولاس مادور کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب خوآن گوآئیڈو کو امریکا سمیت چالیس ممالک عبوری صدر کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :