کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود فلم ’گلی بوائے‘ دیکھنے پہنچ گئیں ،چھڑی پکڑے چلنے کی تصاویر وائرل

ہفتہ 16 فروری 2019 16:01

کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود فلم ’گلی بوائے‘ دیکھنے پہنچ گئیں ،چھڑی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود فلم ’گلی بوائے‘ دیکھنے پہنچ گئیں ،اداکارہ کی چھڑی پکڑ کر چلنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ کی اسپیشل سکریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات علی عباس ظفر، انیل کپور، زائد خان، نہیا دھوپیا، انگد بیدی، آدیتی راؤ حیدری، زویا اختر وغیرہ نے شرکت کی۔

اس موقع پرعالیہ بھٹ کی بہترین دوست کترینہ کیف بھی زخمی ہونے کے باوجود اپنی دوست کی فلم دیکھنے پہنچیں۔سوشل میڈیا پراداکارہ کترینہ کیف کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ چھڑی پکڑ کرچل رہی ہیں، تاہم زخمی ہونے کے باوجود وہ عالیہ بھٹ کوسپورٹ کرنے فلم کی سکریننگ پر پہنچیں اورفلم دیکھی۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اورشاید فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی خود کو زخمی کروابیٹھی ہیں۔