سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی

ہفتہ 16 فروری 2019 16:15

سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 20فروری تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت کے معزز جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مقدمے کے گواہان کو دوبارہ بذریعہ نوٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزمان کے وکلا کو بھی سول جج عمران شیخ کے بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا ۔ سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے جس میں 42 ملزمان نامزد ہیں۔ دو ملزمان بیماری کے باعث جیل میں ہی فوت ہو چکے ہیں،40ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔