احمد شہزاد کے حوالے سے دلبرداشتہ ہونے کی کوئی بات نہیں، سرفراز احمد

ہفتہ 16 فروری 2019 19:47

احمد شہزاد کے حوالے سے دلبرداشتہ ہونے کی کوئی بات نہیں، سرفراز احمد
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کے حوالے سے دلبرداشتہ ہونے کی کوئی بات نہیں۔

(جاری ہے)

صحافی نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ احمد شہزاد کے بارے میں کیا کہیں گے، جب وہ آ ئو ٹ ہوئے تو کیمرہ آپ کی طرف آیا، مگر آپ بہت دلبرداشتہ لگ رہے تھے، تو ان کے کم بیک کے بارے میں آپ کیا کہیں گی سرفراز احمد نے جواب دیا کہ دلبرداشتہ ہونے والی کوئی بات نہیں کیونکہ ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے اور کارکردگی میں اتار چڑھا ئو آتا رہتا ہے۔

احمد شہزاد کافی وقت کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے لگا ہے اور جب کھلاڑی ٹف کرکٹ میں آتا ہے تو اسے تھوڑا وقت دینا چاہئے، وہ ہمارا مرکزی کھلاڑی ہے اور ہم اسے جتنا اعتماد دے سکیں گے، دیں گے۔