نیب خیبرپختونخوا نے پرویزخٹک،مشتاق غنی اورسابق چیف سیکرٹری کے خلاف انکوائری شروع کردی

ہفتہ 16 فروری 2019 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال پرسابق وزیراعلی پرویزخٹک،مشتاق غنی،سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ۔ ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے پرویزخٹک،مشتاق غنی،سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات شروع کردی ہے، ہری پورمیں پاک اسٹریلیا انسٹیٹیوٹ کے قیام اورپروجیکٹ ڈائیریکٹر کی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال پرانکوائری کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سابق وزیر اعلی،مشیراعلی تعلیم ،سابق چیف سیکرٹری کوطلب کیے جانے کا امکان ہے۔ سیکرٹری اعلی تعلیم نے نئے ادارے کے قیام اوروفدکو اسٹریلیا لئے جانے کے لئے تین ملین کا فنڈ مانگا، سیکرٹری پی اینڈ ڈیلبو اورسیکرٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری پی اینڈ ڈیلبواورسیکریٹری فنانس نے نئے ادارے کے بجائے اسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی تاہم مخالفت کے باوجود بھی چیف سیکریٹری،مشیرتعلیم اور وزیراعلی نے منصوبے کی منظوری دے دی، زرائع کے مطابق ادارے کے لئے پروجیکٹ ڈائیریکٹرکی تعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا، سابق وزیراعلی نے رولز کی خلاف وزری کرکے ڈاکٹرنصیر علی خان کو پی ڈی تعینات کیا۔

متعلقہ عنوان :