ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’ٹرپل فرنٹیئر‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

چارلس روون اور ایلکس گارٹنر کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 6مارچ کو ریلیز کی جائے گی

پیر 18 فروری 2019 11:53

ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’ٹرپل فرنٹیئر‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ تھرلر فلم ’’ٹرپل فرنٹیئر‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جے سی چینڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسپیشل فورسز سے ریٹائر 5اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جنوبی امریکا کے ڈرگ مافیا کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں بین ایفلک،آسکر ایساک،چارلی ہنیم،پیڈرو پاسکل،ایڈریا ایجونا اور شیلا وینڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چارلس روون اور ایلکس گارٹنر کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 6مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :