پیدائش اور ولدیت کے حوالے سے متنازع رہنے والا فیشن ڈیزائنر چل بسا

کارل لاگر فیلڈ نے 1983 میں معروف اٹالین فیشن ہاؤس’ ’چینل‘‘ کیساتھ کام کا آغاز کیا اور مرتے دم تک اس سے منسلک رہے

بدھ 20 فروری 2019 12:28

پیدائش اور ولدیت کے حوالے سے متنازع رہنے والا فیشن ڈیزائنر چل بسا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) فیشن کی دنیا میں نت نئے ملبوسات متعارف کرانے اور اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے شہرت رکھنے والے جرمنی کے فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ 85 سال کی عمر میں چل بسے۔کارل لاگر فیلڈ گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور پچھلے چند ماہ میں ہونے والے دنیا کے بڑے فیشن میلوں میں ان کی کمی محسوس کی گئی۔

صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ میلان، پیرس، نیویارک اور لندن فیشن ویک میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔کارل لاگر کا تعلق جرمنی سے تھا اور انہوں نے انتہائی کم عمری میں اپنے آبائی ملک کے بجائے پڑوسی ملک فرانس سے کییریئر کا آغاز کیا۔کارل لاگر فیلڈ 20 سال سے پہلے ہی پیرس منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے 1950 کے بعد فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کا آغاز کیا اور جلد ہی اس شعبے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

کارل لاگر فیلڈ نے 1983 میں معروف اٹالین فیشن ہاؤس ’چینل‘ کے ساتھ کام کا آغاز کیا اور وہ مرتے دم تک اس سے منسلک رہے۔کارل لاگر فیلڈ معروف سویڈش فیشن ہاؤس (ایچ ایڈ ایم) کے ساتھ مل کر کئی دیگر برانڈز بھی متعارف کرائے۔کارل لاگر فیلڈ نے اٹلی کے لیدر فیشن ہاؤس ’فینڈی‘ کے ساتھ بھی کام کیا اور نت نئی ملبوسات متعارف کرائیں۔انہیں اپنے منفرد اسٹائل اور شخصیت کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔

کارل لاگر فیلڈ ہمیشہ سیاہ چشمے، گہری رنگت کے کپڑوں، سفید بالوں اور بالوں میں پونی ٹیل سجائے ہوئے نظر آتے تھے اور اسی وجہ سے انہیں منفرد شہرت بھی حاصل تھی۔کارل لاگر فیلڈ کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ بھی آئے، انہیں سب سے زیادہ تنقید اپنی عمر اور والدین کے حوالے غلط معلومات فراہم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :