سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز

بدھ 20 فروری 2019 16:52

سندھ:ایڈز کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی،14 ہزار سے تجاوز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ، صوبے بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی -ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعدادکے حوالے سے کراچی پہلے جبکہ لاڑکانہ دوسرے نمبر پرہے۔

(جاری ہے)

اس وقت صوبے بھر میں 12 ہزار 505 مرد، ایک ہزار 52 خواتین، 253 بچوں اور 134 خواجہ سرا ایڈز کا شکار ہیں ۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے لوگوں کی کراچی آمد بھی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا بڑا سبب ہے، گذشتہ سال مرض میں بیرونی ممالک کے 73 لوگوں کے کیس رپورٹ ہو چکے ہے، جبکہ مجموعی طو ر پر ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوکر 472 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :