آج سے نہیں 32 سال سے ٹیکس ادا کررہاہوں ،،ایف بی آر نے لسٹ جاری کر کے غیر قانونی کام کیا ، شاہد خاقان عباسی

، وزیر اعظم پہلے قوم کو بتائیں کہ وہ اور انکی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہی سابق وزیراعظم کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 20 فروری 2019 20:02

آج سے نہیں 32 سال سے ٹیکس ادا کررہاہوں ،،ایف بی آر نے لسٹ جاری کر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن)کے رہنماشاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آج سے نہیں 32سال سے ٹیکس ادا کررہاہوں ،،ایف بی آر نے لسٹ جاری کر کے غیر قانونی کام کیا ، وزیر اعظم پہلے قوم کو بتائیں کہ وہ اور انکی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں آج کا نہیں پچھلے 32 سال سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں ،ایف بی آر نے لسٹ جاری کر کے غیر قانونی کام کیا ۔

انہوںنے کہاکہ یہ لسٹ جاری کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے کھانے دعو ت پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تقریب کا کارڈ مجھے بھی جاری ہوا ،میں ملک میں موجود نہیں تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ایسی تقریب میں میں نے کیا کرنا تھا جہاں وزیر اعظم اور اسکی کابینہ ٹیکس نہ دیتی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پہلے قوم کو بتائیں کہ وہ اور انکی کابینہ کتنا ٹیکس دیتی ہی