خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں پیرا میڈیکس ڈے منانے کی تقریب

بدھ 20 فروری 2019 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں پیرا میڈیکس ڈے منانے کا ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جنرل سیکرٹری حمید گل نے اجلاس کی صدارت کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ڈین پرنسپل کے سی ڈی پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول تھے۔ دیگر ارکان میں نائب صدر غلام محمد فضل اکبر شاہ زیب احمد افتخار صدر کلاس فور پیرا میڈیکس کے سی ڈی شاہد خان خلیل و مجلس عاملہ کے ارکان شامل ہوئے۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام رسول اور جنرل سیکرٹری حمید گل و دیگر ارکان نے پیرا میدیکس ڈے منانے کا کیک کاٹا۔ جنرل سیکرٹری حمید گل نے پیرا میڈیکس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکس سٹاف برسوں سے دکھی انسانیت کی خدمت سے سر شار ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا میں مختلف بڑے ہسپتالوں اور دیہاتوں میں مریضوں کی خدمت کر رہے ہیں یا کوئی اور دن رات نہ عام مریضوں بلکہ ایمرجنسی سروس میں بھی مثال کے طور پر ایکسیڈنٹ یا بم بلاسٹ یا کوئی اور نا گہانی آفات میں بھی پیرا میڈیکس سٹاف صف اول اور ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ رکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈین / پرنسپل کے سی ڈی نے بھی پیرا میڈیکس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بحث کی انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس سٹاف محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پیرا میڈیکس سٹاف کے بغیر محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں کام نہیں ہو سکتا۔ آخر میں ڈین کے سی ڈی نے تمام مسائل حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کا وعدہ کرنے پر اپنی تقریر ختم کی۔