پتوکی ‘ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ ڈکیت گینگ کی4 ارکان کو گرفتار

جمعرات 21 فروری 2019 16:43

پتوکی ‘ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ ڈکیت گینگ کی4 ارکان ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تھانہ صدرچونیاں پولیس نے ڈکیت گینگ کی4 ارکان کو گرفتار کیاتفصیلات کے مطابق امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا آپریشن تھانہ صدر چونیاں اور صدر پتوکی کے مختلف علاقوں میں کیا گیاسرچ آپریشن کے دوران تھانہ صدرچونیاں پولیس نے ڈکیت گینگ کی4 ارکان کو گرفتار کیااور تھانہ صدر پتوکی پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 4 کلوگرام چرس، جدید ناجائز اسلحہ اور کثیر تعداد میں گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے -