میر پور آزاد کشمیر میں ہولناک لینڈ سلائڈنگ

مدرسے سمیت متعدد مکانات زمین میں دھنس گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 23:40

میر پور آزاد کشمیر میں ہولناک لینڈ سلائڈنگ
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) میر پور آزاد کشمیر میں ہولناک لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں مدرسے سمیت متعدد مکانات زمین میں دھنس گئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور آزاد کشمیر لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں مدرسے سمیت متعدد مکانات زمین میں دھنس گئے ہی۔اس حوالے سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق لینڈسلائڈنگ کے بعد علاقے میں قیامت کا منظر ہے۔امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔تاحال اس حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں آئی۔