ایل ڈبلیو ایم سی کے فنڈز روکنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 22 فروری 2019 16:56

ایل ڈبلیو ایم سی کے فنڈز روکنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے فنڈز روکنے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے محکمہ فنانس پنجاب کی طرف سے دو ارب کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

ریگولرو کنٹریکٹ کو تنخواہیں نہ مل سکیں شہر لاہور پر کچرڑا کنڈی کے خطرات منڈلانے لگے۔محکمہ فنانس پنجاب کی طرف سے گزشتہ دو ماہ کا چیک التواء کا شکار ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کنٹریکٹر البراک اور اوز پاک کو دو ارب کی ادائیگیاں روک دی ہیں جس کی وجہ سے دونوں کنٹریکٹر پریشانی کا شکار ہیں ۔شہر میں صفائی آپریشن بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گزشتہ تین ماہ سے بحران کا شکار ہے۔