عوام کو سہولیات دینا ہماری اولین ترجیح ہے،مشتاق احمد غنی
سی اینڈ ڈبلیواور NHA موجود سڑکوں کی حالت زار پر بھی توجہ دے،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی
جمعہ 22 فروری 2019 17:57
(جاری ہے)
اس موقع پر جی ایم ہزارہ موٹروے نے ایبٹ آباد بائی پاس کی تعمیر کے حوالے سے سپیکر صوبائی اسمبلی کو تفصیلاًبریفنگ دی ۔انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کوتین مرحلوں میں تقسیم کیا گیاہے ۔
پہلے مرحلے میں مسلم آباد سے بس سٹاپ6.8کلومیٹردوسرے مرحلے میں بس سٹاپ سے اللہ ہو چوک 8.55کلومیٹراور تیسرے مرحلے میں اللہ ہوچوک سے ایبٹ آباد پبلک سکول تک 8.55 کلو میٹر روڈ تعمیر کی جائے گی۔سپیکر مشتاق غنی نے اس موقع پرسی اینڈ ڈبلیواور NHAکوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے موجود بنے ہوئے سڑکوں کی حالت زار پر بھی توجہ دی جائے۔اہم مقامات پر عوام کو سہولت دینے کی خاطر یوٹرن بنائے جائیں اور ایبٹ آباد بازار میں دو مقامات پر پارکنگ پلازے بھی تعمیر کئے جائیںتاکہ عوام کو پارکنگ کی سہولت میسر ہواور ٹریفک کی روانی متاثرنہ ہو ۔محکمہ NHAکے حکام نے بتایاکہ مسلم آباد اور قلندر آباد روڈ اس سال مئی تک مکمل ہو جائیں گے اور عام ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان نے نشاندہی کی کہ ہزارہ موٹروے بناتے وقت ضلع ہری پور کے کافی سارے سڑک متاثر ہوئے تھے اس لئے محکمہ ان سڑکوں کی بحالی پر جلدازجلد کام شروع کرے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔اس کے علاوہ محکمہ PKHAاور سی اینڈڈبلیونے سپیکر مشتاق احمد غنی کو پشاور رنگ روڈ جنوبی حصہ اور شمالی حصے کی تعمیر اور کام کے رفتار کے حوالے سے بریفنگ دی ۔سپیکر نے کہاکہ پشاور رنگ روڈ کے شمالی اور جنوبی حصوںکو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.