مریدکے ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ڈی ایس پی نے بھیس بدل کر انکوائری تو حقیقی باپ قاتل نکلا

جمعہ 22 فروری 2019 22:58

مریدکے ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ڈی ایس ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مریدکے کی آبادی اقبال پارک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ڈی ایس پی نے بھیس بدل کر انکوائری تو حقیقی باپ قاتل نکلا پولیس نے گرفتار کرلیا ملزم کا بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف بہترین کارکردگی پر ڈی پی او کا ڈی ایس پی اور انکی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان ڈی پی او عمران کشور نے ڈی ایس پی رانا اسلام ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے عبدالحمید اور انچارج انویسٹی گیشن اعجاز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا پانچ روز قبل آبادی اقبال پارک کے رہائشی فریاد شاہ نے پولیس ون فائیو پر کال کی کہ نامعلوم افراد اس کے گھر داخل ہوئے اندھا دھند فائیرنگ کرکے اس کے جوان بیٹے نجم شاہ کو قتل کرکے فرار ہوگئے پولیس نے فریاد شاہ کی تحریری درخواست پر نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی رانا اسلام پر مشتمل تین رکنی تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی جس نے بھیس بدل کر تحقحات شروع کیں تو دوران تفتیش شک پڑنے پر جب مقدمہ مدعی فریاد شاہ کو چیک کیا گیا تو اس نے حقیقی بیٹے کو خود قتل کرنے اور ڈرامہ کرنے کا اعتراف کرتے بتایا اس کا بیٹا غیر برادری میں پسند کی شادی کرنے پر بضد تھا جسکی وجہ سے اس نے خود فائیرنگ کرکے بیٹے کو مار ڈالا اور نامعلوم افراد کیخلاف خود ہی قتل کا مقدمہ درج کروادیا اب مدعی ہی ملزم بن گیا ہے ملزم فریاد شاہ نے میڈیا کو بیٹے کے قتل کا اعتراف کرتے کہا وہ بیٹے کو قتل کرنے پر شرمندہ ہے اسکی سزا موت ہے اسے مار دیا جائے ڈی پی او نے اندھے قتل کا سراغ لگانے پر ڈی ایس پی مریدکے اور انکی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔