پاک بحریہ کے جہازوں نے بین الاقوامی/ بحری دفاعی نمائش میں شرکت ،باہمی مشق نصل البحرمیں بھر پورحصہ لیا

دورے کے دوران پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم کی یو اے ای نیول فورسز کے ڈپٹی کمانڈرسے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال پاکستان نیوی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، ترجمان پاک بحریہ

ہفتہ 23 فروری 2019 14:18

پاک بحریہ کے جہازوں نے بین الاقوامی/ بحری دفاعی نمائش میں شرکت ،باہمی ..
ابو ظہبی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس طارق اور پی این ایس ہمت نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے بین الاقوامی/ بحری دفاعی نمائش میں شرکت کی اورباہمی مشق نصل البحرمیں بھر پورحصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران مختلف جنگی مہارتوں اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے فلیٹ کمانڈر یو اے ای نیول فورسز کے ساتھ پی این ایس طارق سے مشق کا مشاہدہ کیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے یو اے ای نیول فورسز کے ڈپٹی کمانڈرسے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف ممالک کے سفارت کاروں ، یو اے ای کے عسکری اور سول حکام اورپاکستان کی دفاعی پیداور کی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے بھی پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔