آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چمپئن کا فائنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 فروری 2019 20:49

آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چمپئن کا فائنل کل کھیلا جائے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) آر سی سی آئی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چمپئن کا فائنل آج اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اشتراک سے پہلی بار راولپنڈی میں کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 76 کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، آر سی سی آئی کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دن ایک بجے کھیلا جائے گا ، اختتامی تقریب شام چار بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :