پہلی آل کراچی کے سی ٹی اے شاداب کٹس اینڈ کیڈٹ انٹر ڈسٹرکٹ تائی کوانڈو چیمپین شپ 10 مارچ کو ہوگی

جمعہ 1 مارچ 2019 16:27

پہلی آل کراچی کے سی ٹی اے شاداب کٹس اینڈ کیڈٹ انٹر ڈسٹرکٹ تائی کوانڈو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ تائی کوانڈو ایسوسی ایشن اور کراچی تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور یونیورسل ٹائیگرز تائی کوانڈو اکیڈمی کے تعاون سے پہلی آل کراچی کے سی ٹی اے شاداب کٹس اینڈ کیڈٹ انٹر ڈسٹرکٹ تائی کوانڈو چیمپین شپ 10 مارچ کو شاداب اسپورٹس کپلیکس اورنگی ٹاون میں منعقد ہوگی، اس بات کا اعلان چیف آرگنائزر ماسٹر محمد صدیق نے کیا، انھوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ میں 9 سے 17 سال کے بوائز اور فرلز کھلاڑی حصہ لینگے۔

(جاری ہے)

جاوید جان کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، تمام ڈسٹرکٹس کو چیمپین شپ کے دعوت نامے ارسال کردئے گئے ہیں اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست ٹورنامنٹ کمیٹی کو 8 مارچ تک ارسال کردیں۔ ٹورنامنٹ کو اعلی پیمانے پر منعق کرنے کیلئے آرکنائنزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار 3 مارچ کو شاداب اسپورٹس کملیکس میں شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے جسمیں ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :