واٹر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین 60کروڑ روپیوں کی ادائیگیوں سے محروم ہیں ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

ہفتہ 2 مارچ 2019 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان ،مرکزی رہنمائوں چن زیب ،ناظم خان ،اشرف اعوان ،ریحان الٰہی اور دیگر نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی انتظامیہ نے ایک سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود 881سے زائد ریٹائر ملازمین اور وفات پاجانے والے ملازمین کی60کروڑ روپیوں کے ایل پی آر،فنڈ گریجویٹی ،فنانشیل اسٹنٹس اور گروپ انشورنس کی ادائیگیاں روک رکھی ہی جس سے ان ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت تک آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

حد تو یہ ہے کہ بعض ملازمین گھریلوں حالات سے تنگ آکر خودکشی تک کرنے کو تیار ہوگئے ہیں ۔جسکی تمام تر ذمہ داری واٹر بورڈ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔انہوں نے کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے واٹر بورڈ ملازمین کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹسز کو غیر قانونی عمل قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات وچیئرمین واٹر بورڈ سے اس سلسلے میں ادائیگیاں نہ ہونے اور مکانات نے نوٹسز جاری ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :