شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ بلوچستان میں ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی اتوار 3 مارچ 2019 19:29

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ بلوچستان میں ایک ہی دن میں ..
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مارچ2019ء) شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ بلوچستان میں ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب بلوچستان کے کئی علاقے شدید بارشوں، برفباری کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، دوسری جانب ان علاقوں میں اتوار کے روز 2 مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی اور گرد و نواح کے دوسرے علاقوں میں اتوار کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس سے قبل زلزلہ پیماء مرکز اسلام آباد کے مطابق سبی اور گردونواح میں زلزے کے درمیانی درجہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 55کلومیٹر جنوب تھا۔ زلزلے کی زیر زمین کی گہرائی 15کلومیٹر تھی۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے سے کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :