لاہور ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کارروائیاں جاری

جماعة الدعوة سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا،زرائع

جمعہ 8 مارچ 2019 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2019ء) لاہورنیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کارروائیاں جاری ، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ذرائع کے مطابق جماعة الدعوة سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشنز لاہور ، سرائے عالمگیر ، گجرات ، پاکپتن۔ رینالہ خرد اور کھڈیاں خاص سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں کئے گئے۔ جماعة الدعوة کے مزید 16 مدرسوں کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا۔ مریدکے اور پاکپتن میں 8، 8 مدرسوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ پاک پتن میں جماعة الدعوة کی 7 ڈسپنسریاں ، رینالہ خرد میں 2 ڈسپنسریز سرکاری تحویل میں لی گئیں۔