Live Updates

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیجیٹیل میڈیا کے حوالے سے اہم میٹنگ

میٹنگ میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر فواد چودھری اور ڈاکٹر ارسلان خالد موجود تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 مارچ 2019 16:52

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیجیٹیل میڈیا کے حوالے سے اہم میٹنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ 2019ء) : وفاقی دارالحکومت میں ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میٹنگ کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کی۔ میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرس ڈاکٹر ارسلان خالد بھی موجود تھے ، اس میٹنگ میں اُردو پوائنٹ کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔ میٹنگ میں ڈیجیٹل میڈیا کے لیے کوڈ آف ایتھکس اور اصلاحات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

فواد چودھری کی سربراہی میں ہونے والی اس میٹنگ میں ڈیجیٹل میڈیا کو ریڈیو ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے بعد فورتھ میڈیا کی حیثیت دینے پر بھی غورکیا گیا۔ میٹنگ کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کی حیثیت کو تسلیم کرنا تھا۔ میٹنگ کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹل میڈیا کی حیثت اور اہمیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

حکومتی سطح پر ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے اہم اقدامات کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے اینکر پرسن وجاہت سعید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ حکومت نے نہ صرف ٹی وی اور اخبارات بلکہ ڈیجیٹل میڈیا یعنی ویب سائٹس کو بھی اشتہارات دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس اور ریگولیشن پالیسیوں سے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات