نائجیریا میں تین منزلہ اسکول کی عمارت منہدم،درجنوں بچے ملبے تل دب گئے

امدادی کارروائیاں جاری، فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،اسکول انتظامیہ

جمعرات 14 مارچ 2019 12:03

نائجیریا میں تین منزلہ اسکول کی عمارت منہدم،درجنوں بچے ملبے تل دب گئے
ابوجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) نائجیریا کے شہر لاگوس میں ایک تین منزلہ اسکول کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب درجنوں بچے اپنے کلاس رومز میں موجود تھے۔ اس وقت ریسکیو کی کارروائی جاری ہے اور عینی شاہدین کے مطابق دو درجن سے زائد بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اندازوں کے مطابق حادثے کے وقت تقریبا ایک سو بچے اسکول کی عمارت میں موجود تھے۔ اسکول کی انتظامیہ نے بتایاکہ فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ واضح نہیں۔

متعلقہ عنوان :