چینی کمپنی ہواوے سے متعلق سکیورٹی خدشات سنجیدہ ہیں، نیٹو

رکن ریاستوں نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے بارے میں داخلی مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے،بیان

جمعہ 15 مارچ 2019 12:46

چینی کمپنی ہواوے سے متعلق سکیورٹی خدشات سنجیدہ ہیں، نیٹو
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کہاہے کہ مغربی ممالک میں فائیو جی ٹیلی کام ڈھانچے کی تنصیب میں ہواوے کے کردار پر سکیورٹی کے خدشات سنجیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سربراہ نے واضح کیا کہ اتحاد کی رکن انتیس ریاستوں نے اسی تناظر میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے بارے میں داخلی مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے۔

امریکا نے بھی یورپ میں ہواوے کو اس براعظم کے لیے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ہواوے کی جانب سے فائیو جی انفراسٹرکچر کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے تیرہ مارچ کو کہا تھا کہ اٴْن کی حکومت اس مناسبت سے امریکا کے ساتھ مشورے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔