بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ واضح منصوبہ پیش کرے، فرانس

دوسری صورت میں برطانیہ کو بغیر کسی ڈیل کے ہی یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے،بیان

ہفتہ 16 مارچ 2019 12:44

بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ واضح منصوبہ پیش کرے، فرانس
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل برطانیہ حکومت کو بریگزٹ کے حوالے سے واضح جواب دینا چاہیے، برطانیہ کو واضح اور متبادل منصوبہ پیش کیا جانا چاہیے ورنہ اسے بغیر کسی ڈیل کے ہی یورپی یونین سے الگ ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مکمل وضاحت کے بغیر کسی نتیجے تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

صدر ایمانوئل ماکروں کے مطابق واضح اور متبادل منصوبہ پیش کیا جانا چاہیے ورنہ لندن کو بغیر کسی ڈیل کے ہی یورپی یونین سے الگ ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :