دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کے خاندان کے غم میں برابرشریک ہیں، شہر یار آفرید ی

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:12

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کے خاندان کے غم میں برابرشریک ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔شہریارخان آفریدی نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کے خاندان کے غم میں برابرشریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔