رشکئی اقتصادی زون منصوبے سی50 ہزار مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے

اتوار 17 مارچ 2019 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) سی پیک سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون منصوبے سی50 ہزارسے زیادہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن اور اس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

رشکئی سپیشل اکنامک زون پر تیز رفتاری سے کام شروع کرنے کیلئے تمام تر معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ حکام کے مطابق رشکئی صوصوبہ خیبر پختونخوا کا وسط ہے اور موٹروے سے منسلک ہے اس لئے یہ منصوبہ پورے صوبے کیلئے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور یہاں سے صوبے کے دیگر علاقوں کے لئے روزگار اور صنعتی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :