جرمانے کی عدم ادائیگی کیوجہ سے جیلوں میں قید مجرموں کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری ، آئی جی جیل کو نوٹس جاری

پیر 18 مارچ 2019 16:13

جرمانے کی عدم ادائیگی کیوجہ سے جیلوں میں قید مجرموں کی رہائی کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہو رہائیکورٹ نے جرمانے اور دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیلوں میں قید مجرموں کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرہ علی اکبر نقوی نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جیلوں میں بہت سے مجرم سزا پوری ہونے کے باوجود جرمانوں اور دیت کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قید ہیں۔ایسے تمام مجرموں کے جرمانوں اور دیت کی ادائیگی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو ایسے تمام قیدیوں کی دیت اور جرمانوں کی ادائیگی کا حکم دیا جائے جن کی قید پوری ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :