حیدرآباد میں کھیل کے میدانوں سے قبضے ختم کراکے انہیں تعمیر کرایا جائے،انیس قائم خانی

موجودہ اور سابق حکومتوں نے حیدرآباد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی،صدر پی ایس پی

پیر 18 مارچ 2019 17:26

حیدرآباد میں کھیل کے میدانوں سے قبضے ختم کراکے انہیں تعمیر کرایا جائے،انیس ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے افضال گرائونڈ لطیف آباد میں PSL فائنل دیکھا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ، فائنل کی تقریب کے بعد انہوں نے فاروق مشتاق نائب صدر اقبال روفی نائب صد ر حیدرآباد و دیگر کے تعاون سے کرایا جانے والا استحکام پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جہاں کھلاڑیوں سے اِن کا تعارف کروایا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل و دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے ذہنی صلاحتیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ خاندان و معاشرے کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے حیدرآباد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی جس کی وجہ سے آج حیدرآباد میں کھیل کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو ہیں ان کی بھی حالت انتہائی مخدوش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھیل کے میدانوں سے قبضہ ختم کرایا جائے اور ان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے اور باصلاحیت نوجوانوں کو کھیل کی تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں سید مصطفی کمال 23مارچ کو باغ مصطفی گرائونڈ میں اس سلسلے میں اہم اعلانات کرینگے ۔