وزیر مواصلات مراد سعید نے کلین اینڈ گرین پاکستان ویک کا افتتاح کر دیا

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت 15 مقامات پر شجر کاری کریں گے، این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے، وزارت فنانس سے پیسے نہیں مانگیں گے، خطاب

پیر 18 مارچ 2019 17:41

وزیر مواصلات مراد سعید نے کلین اینڈ گرین پاکستان ویک کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیر مواصلات مراد سعید نے کلین اینڈ گرین پاکستان ویک کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر وزیر خطاب کرتے ہوئے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ درخت لگائیں ماحول کو خوبصورت بنائیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ ہم اپنی شاہراہوں کو کلین اینڈ گرین رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت 15 مقامات پر شجر کاری کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپنی شاہراہوں کو صاف رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 13 ہزار کلو میٹر طویل شاہراہیں ملک میں ہیں،ان شاہراہوں پر شجرکاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل شاہراہیں بنائیں جائیں گی، جہاں 100 کلو میٹر کے علاقے میں درخت لگائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپنے گھر کی طرح ملک کو بھی صاف رکھنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 15 شہروں میں شجرکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ این ایچ اے نے ساڑھے 9 ارب روپے کو ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزارت فنانس سے پیسے نہیں مانگیں گے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں ہمارے حکومت سے پہلے بے دردی سے درختوں کا قتل عام کیا گیا۔اس موقع پرپی ایچ اے اور این ایچ اے کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :