سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف اختر ہاشمی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 18 مارچ 2019 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سید آصف اختر ہاشمی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پیر کو دائر درخواست میں سید آصف اختر ہاشمی دسمبر 2008 سے مارچ 2013 تک چیئرمین ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ رہ چکے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ سید آصف اختر ہاشمی پاکستان کے قانون پسند شہری ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق سید آصف اختر ہاشمی کو کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے۔درخواست کے مطابق سید آصف اختر ہاشمی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا منظور کی جائے۔ درخواست کے مطابق سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر بھی بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک اراضی کی خریدو فروخت میں مبینہ بدعنوانی ازخود نوٹس لیاتھا۔آصف ہاشمی کو سپریم کورٹ کے حکم پر احاطہ عدالت سے 15 فروری 2018 کوگرفتار کیا گیا۔