راولپنڈی،معاشرے کا سدھار علوم نبوت کی ترویج کے بغیر ممکن نہیں،علماء کرام

پیر 18 مارچ 2019 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) معاشرے کا سدھار علوم نبوت کی ترویج کے بغیر ممکن نہیں دینی مدارس امن اور بھائی چارے کے علمبردار ہیںنیوزی لینڈ میں دہشت گردی پر مغرب کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے جامعہ اسلامیہ صدر تقریب تکمیل بخاری شریف وتقسیم اسنادودستاربندی کے موقع پر علامہ زاہد الراشدی،ڈاکٹر عتیق الرحمن کاخطاب جامعہ اسلامیہ صدر میں تکملی بخاری شریف کی تقریب سے شیخ الحدیث مولانا عبدالرئوف نے آخری حدیث پڑ ھائی اور علامہ زاہد الراشدی نے حدیث کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی اور معاشرے پر اسکے گہرے اثرات کا جائزہ لیاڈاکٹر عتیق الرحمن نے اسلام کی جامعیت اور رواداری کو اجاگر کرتے ہوئے دہشت گردی کو اسلام سے نتھی کر نے کی مغربی سازش بے نقاب کر تے ہوئے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ اور مغرب اور مغربی میڈیا کے چپ سادھنے کی بھر پور مذمت کی اور اسے مجرمانہ عمل قرار دیادرس نظامی کے 33فضلاء اور 9مفتیان کرام اور 18طلباء تجوید کیدستار بندی کی گئی تقریب میں مولانا ظہور علوی ،مولانا نذیر فاروقی،مفتی عبدالسلام،راولپنڈی،اسلام آباد،ٹیکسلا واہ کینٹ،حضرو،تلہ گنگ سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی شیخ الحدیث مولانا عبدالرئوف کی دعاء سے تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

#h#

متعلقہ عنوان :