ہالینڈ فائرنگ واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افرادگرفتار

بات کا پتہ چلا لیں گے کہ یہ کارروائی کسی ذاتی تنازعے کی وجہ سے کی گئی یا اس کا مقصد کچھ اور تھا،ڈچ وزارت داخلہ

منگل 19 مارچ 2019 16:15

ایمسٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ایک ٹرام میں اور چند دیگر مقامات پر فائرنگ کرنے کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق پولیس نے مرکزی مشتبہ ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جو ایک سینتالیس سالہ ترک شہری بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسی خبریں بھی تھیں کہ حملہ آور نے ذاتی جھگڑے کی وجہ سے چند لوگوں کو نشانہ بنایا تاہم ڈچ وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ وہ اس بات کا پتہ چلا لیں گے کہ یہ کارروائی کسی ذاتی تنازعے کی وجہ سے کی گئی یا اس کا مقصد کچھ اور تھا۔ گرفتار کیے جانے والے دو دیگر افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔