ایف آئی اے نے سکھر میں کارروائی کرکے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 19 مارچ 2019 19:12

ایف آئی اے نے سکھر میں کارروائی کرکے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے خلاف اندرون سندھ میں بھی گھیرا تنگ ،سکھر یوسف سینٹر شاہی بازار میں کارروائی کرکے محمد سلیم اور محمد یاسر نامی ملزمان کو گرفتا رکرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان غیر قانونی طریقے سے فارن ایکسچینج کرنسی، پرائز بانڈز اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک رقم بھیجنے میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 21 لاکھ پاکستانی کرنسی ،ساڑھے سات لاکھ کے پرائز بانڈز ، اور 35 لاکھ سے زائد مختلف ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل سکھر میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :