بورے والا، دو ٹرانسپورٹر گروپوں کے مابین اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، دو راہگیر جاںبحق خاتون مسافر سمیت 8 راہگیر شدید زخمی
منگل 19 مارچ 2019 21:18
(جاری ہے)
زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ پر آج دو متحارب ٹرانسپورٹ گروپوں چوہان اور سومی گجر گروپ کے مابین لاری اڈا پر بسیں کھڑی کرنے پر دن گیارہ بجے کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر بس کھڑی کرنے پر دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا جسکے چند گھنٹوں بعد دونوں گروپوں کے اسلحہ بردار آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکی نتیجہ میں بستی عیسائیاں والی کا نوجوان سلطان مسیح فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ محمد اویس سکنہ مجاہد کالونی نشتر ہسپتال ملتان لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا،جبکہ ایک مسافر خاتون کے علاوہ سات راہگیر ، ارشاد احمد سکنہ کچی آبادی پی بلاک ،توقیر احمد غلام مصطفیٰ،ندیم اکبر 421/ ای بی، نوید ولد منظور سکنہ غازی آباد، ارشاد احمد اور رشید سومی گجر کے بیٹے نعیم رشید سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں اویس احمد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ تھانہ صدر سے چند سو گز کے فاصلہ پر ہوا لیکن تھانہ صدر پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ای ایس پی آصف رضا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مقتول نوجوان کے ورثاء نے اس واقعہ کے خلاف لارہ اڈا پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام روڈز کی ٹریفک بلاک کردی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا#
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.