جنوبی لندن میں تمام سکول بند کر دیے گئے

مسلح شخص کی دھمکی کے بعد سکولوں کو خالی کروا لیا گیا ، 9گھنٹے سے مسلح شخص کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، برطانوی میڈیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 19 مارچ 2019 22:36

جنوبی لندن میں تمام سکول بند کر دیے گئے
لندن(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مارچ2019ء) برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے تمام سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ علاقے مین ایک مسلح شخص کی موجودگی کی وجہ سے شہر کی انتظامیہ کی جانب سے تمام سکولوں کو طلباء سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کے علاقے میں ایک شخص مسلح ہو کر گھوم رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پھیل گئی ہے۔

مسلح شخص پچھلے 9گھنٹے سے علاقے میں گھوم رہا ہے۔ پولیس مسلح شخص سے مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن مسلح شخص خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ پولیس پچھلے 9گھنٹے سے مسلح شخص کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر رہی ہے لیکن ابھی تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی جس کی وجہ سے پولیس نے پورے علاقے میں موجود تمام سکول خالی کروا کر بند کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

والدین کو بلا کر بچوں کو لے جانے کی تاقید کی جا رہی ہے جبکہ مسلح شخص سے بھی بات چیت کی کوشش کی جارہی ہے۔ مسلح شخص کافی دیر سے جنوبی لندن میں گھوم رہا ہے اورخطرہ تھا کہ وہ کسی سکول کو نشانہ بنا سکتا ہے اس لیے شہر انتظامیہ نے تمام سکول بند کر دیے ہیں۔ ابھی تک مذکورہ شخس کی جانب سے کوئی مطالبات سامنے نہیں آئے لیکن پولیس کوشش کر رہی ہے کہ اسے مذاکرات کے ذریعے ہتھیار ڈال کر خود کو پالیس کے حوالے کرنے کے لیے رضامند کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :